بغداد، ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کرے گا: عراقی وزیر خارجہ

تہران، ارنا- عراقی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دارالحکومت بغداد، ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات کے پانچویں دور کے اختتام کے بعد تہران- ریاض کے مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کرے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار "فواد حسین" نے آج بروز اتوار کو عراق کی قومی نیوز ایجنسی (واع) سے گفتگو گرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے تہران- ریاض کے اگلے مذاکرات کی تاریخ پر تبصرہ کیے بغیر کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور،بغداد کی میزبانی میں منعقد ہوئے جو مثبت اور تعمیری تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغداد می منعقدہ ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات کے پانچویں دور، ایک مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئے۔

فواد حسین نے اس سے پہلے اس بات پر وز ردیا تھا کہ ان کا ملک، ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا۔

واضح رہے کہ ایران-سعودی عرب مذاکرات چند ماہ قبل عراق میں شروع ہوئے تھے اور دونوں فریقین نے گذشتہ جمعرات کو بغداد میں گزشتہ ہفتے سے اب تک پانچ دور مذاکرات کیے ہیں۔

عراقی صدر "برہم صالح" نے مئی 2021 میں پہلی بار اعلان کیا کہ عراق کئی برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد ایران سعودی مذاکرات اور دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔

عراق کے قومی سلامتی کے مشیر "قاسم الارجی" نے بھی کہا تھا کہ بغداد میں ایران سعودی مذاکرات کا پانچواں دور اہم ہوگا اور بغداد میں ایرانی اور سعودی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کا نتیجہ دونوں ملکوں کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کا باعث بنے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .